۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله حسینی بوشهر در مرقد مطر بنیانگذار انقلاب:

حوزہ/ انہوں نے کہا: امام خمینیؒ کے جانشین رہبر معظم نے بھی بالکل اسی راستے کا انتخاب کیا جس پر امام راحلؒ گامزن تھے، رہبر معظم نے ثابت قدمی، استقامت، اطاعت الہی اور خدا پرستی کو اپنے ہر مشن میں سرفہرست رکھا، بلکہ یوں کہوں کہ رہبر معظم، آیت اللہ خمینیؒ کی مکمل تصویر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے اراکین کی بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ سے تجدید عہد کے سلسلے میں منعقد تقریب میں آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے شرکت ، اس تقریب میں ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی بھی موجود تھے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ انقلاب ا یران اس صدی کاسب سے بڑا معجزہ تھا، کہا: ہم بانی انقلاب اسلامی سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ کے لگائے ہوئے پودے کو 44 سال گزر چکے ہیں اور قوم کی کوششوں سے یہ پودا آج ایک مضبوط اور تناور درخت میں تبدیل ہو چکا ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے نائب چیئرمین نے مزید کہا: انقلاب اسلامی ایک اعتبار سے پیغمبر اکرم (ص) کی بعثت سے مشابہ ہے، وہاں بھی دشمنوں بہت چاہا کہ اس بعثت کر کسی طرح روک دیں، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو پائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم پر وحی الٰہی نازل ہوئی اور پوری دنیا تک اسلام کا پیغام پہنچا۔

مجلس خبرگان رہبری کے وائس چیئرمین نے کہا: امام خمینیؒ نے اسلام اور لوگوں پر تکیہ کیا، اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے دلوں اور اللہ تعالیٰ کے درمیان ایک گہرا تعلق قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی وہی بولتی تصویر ہیں جو دنیا کے ہر اتار چڑھاؤ میں انقلاب کی مدد کرتے ہیں۔ اور اس میں کسی بھی شک کا امکان نہیں ہے کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے جانشین آیت اللہ خامنہ ای نے بالکل اسی راستے کا انتخاب کیا جس پر امام راحلؒ گامزن تھے، رہبر معظم نے ثابت قدمی، استقامت، اطاعت الہی اور خدا پرستی کو اپنے ہر مشن میں سرفہرست رکھا، بلکہ یوں کہوں کہ رہبر معظم، آیت اللہ خمینیؒ کی مکمل تصویر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .